Apni Video's per Watermark lagaeyn... Very Simple...


                                 السلام و علیکم۔۔۔
               امید ہے تمام قارئین بخیروعافیت ہوں گے۔۔


              کیوٹ وڈیو واٹر مارک
کے ذریعے آپ وڈیوز پر واٹر مارک یعنی اپنا ٹیکسٹ یا لوگو لگا سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ         ایک ہی وقت میں کئی ٹیکسٹ اور تصویریں وڈیو میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیکسٹ اور تصویریں آپ وڈیو کے جس حصے پر چاہیں سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ واٹر مارک کی شفافیت یعنی


                 Transparency


بھی اپنی پسند کے مطابق منتخب کر سکتے ہیں۔ کسی ٹیکسٹ کو بطور واٹر مارک وڈیو پر لگاتے ہوئے آپ ٹیکسٹ کا فونٹ سائز اور کلر بھی اپنی پسند کے مطابق رکھ سکتے ہیں اور ٹیکسٹ کتنی دیر تک دکھائی دیتا رہے یہ بھی کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یعنی اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹیکسٹ وڈیو میں صرف پہلے ایک منٹ تک نظر آتا رہے تو یہ بھی ممکن ہے۔ غرض واٹر 

مارک کے حوالے سے اس سافٹ ویئر میں سب کچھ موجود ہے۔




فائل سائز: ۔۔ 
5.65 (ایم بی) 
دستیابی:مفت